14 ارب 42 کروڑ 27 لاکھ روپے کی رقم مستحقین میںتقسیم :شوکت علی لالیکا

Nov 27, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیر زکوٰۃ وعشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ گزشتہ3 سال کے دوران 14 ارب 42 کروڑ 27 لاکھ روپے کی رقم مستحقین میں تقسیم کی گئی۔ اس رقم سے 8 لاکھ 87 ہزار سے زائد مستحقین مستفید ہوئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع زکوٰۃ کمیٹی ہائے اور فیلڈ آفیسرز کے ساتھ آن لائن اجلاس کے دوران کیا۔اس موقع پر سیکر ٹری زکوٰۃ سلمان اعجاز، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ رانا محمد سجاد بابر بھی موجود تھے۔ جبکہ پنجاب کے تمام ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر ز (ایم اینڈ ای)، چیئرمین ضلعی زکوٰۃ وعشر کمیٹی ہائے اور ضلع زکوٰۃ آفیسرز نے آ ن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں زکوٰۃ فنڈز کی تقسیم، انٹرنل آ ڈٹ وانسپکشن، پاکستان سٹیزن پورٹل سے موصولہ درخواستوں پر عملدرآ مد اور دیگر امور کو زیر بحث لا یا گیا۔ وزیر زکوٰۃ نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرززکوٰۃ کو تاکیدکی کہ وہ ماہانہ ریویو میٹنگز کو باقاعدہ بنائیں۔

مزیدخبریں