اوپن یونیورسٹی ڈیجٹلائزیشن کے نتیجے میںمقبولیت حاصل کررہی ہے، زاہد مجید  

Nov 27, 2021

  اسلام آباد(نا مہ نگار ) علامہ اقبال اوپن یونیو رسٹی ڈیجٹلائزیشن کے نتیجے میںعالمی سطح پر تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے، یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2021ء میں پہلی بار بین الاقوامی طلبہ کے لئے30سے زائد تعلیمی پروگرامز متعارف کئے ، پہلے مرحلے میں میٹرک اور ایف اے پروگرامز آفر کئے گئے تھے جن میں ملایشاء ، اٹلی ، کینڈا ،افریقہ اور امریکہ سمیت کئی دیگر ممالک سے طلبہ نے داخلہ لیا ہے۔ بین الاقوامی تعاون و تبادلے کے ڈائریکٹوریٹ نے بین الاقوامی طلبہ کی راہنمائی کیلئے گذشتہ روز اوورینٹیشن سیشن منعقد کیا جس میں ڈاکٹر زاہد مجید نے نئے داخل ہونے والے طلبہ کو یونیورسٹی کی پروفائل پر تفصیلی بریفنگ دی ، 2گھنٹوں پر مشتمل اورینٹیشن سیشن میں پہلی بار داخل بین الاقوامی طلبہ کو داخلے سے لیکر کتابوں کی فراہمی ، اسائنمنٹس جمع کرانے ، ٹیوٹرز کے پتوں انکے فون اور ای میل نمبرز تک رسائی، امتحانات میں شرکت کا طریقہ کاراور اگلے سمسٹر کا فارم جمع کرانے کا شیڈول اور طریقہ کار سے آگاہ کیاگیا۔ 

مزیدخبریں