راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چکلالہ کنٹونمنٹ سے بِلا مقابلہ وائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مسلم لیگ(ن) کے چوہدری چنگیز خان نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادت شاہد خاقان عباسی، ملک ابرار، حنیف عباسی، ضیاء اللہ شاہ،چوہدری حنیف، راجہ ارشد محمود، چوہدری سرفرازافضل، ملک یاسر رضا،بیرسٹر دانیال چوہدری، اُسامہ چوہدری اور نومنتخب چکلالہ کینٹ کے ممبران جن میں مسلم لیگ(ن) کے راجہ عرفان امتیاز، راجہ پرویز اختر، ملک اظہر نعیم، محمد جمیل، کسان ممبرچوہدری خرم صدیق، جماعت اسلامی کے مرزا خالد محمود، یاسرخان، اقلیتی ممبر شہزاد جارج اور پی ٹی آئی کے اجمیر خان، نعمان شوکت، آزاداُمیدار چوہدری شہزاد احمد کو بِلا امتیاز بھرپور تعاون اور ساتھ دینے کا یقین دلایا ،چوہدری چنگیز خان نے کہا کہ وہ بِلاتفریق تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے،میرے حلقہ جھنڈا چیچی کے معززین، سپورٹرز،خواتین، مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کی بھرپور جدوجہد اور اعتماد کا مظہر ہیں، انہوں نے کہا کہ میں تمام چکلالہ کینٹ کی دس وارڈز کی بلاتفریق خدمات جاری رکھوں گا اور اپنے بڑے بھائی سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ماضی کی روایات بر قرار رکھوں گا۔