راولپنڈی(جنرل رپورٹر) علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا سیرت رسول ؐ استحکام ایمان کی بنیاد ہے، سیرت رسول ؐپُر کشش کردار ، جسے اپنانے والا نکھر ، چھوڑنے والا بکھر گیا،اتحاد اُمت کیلئے محسنؐ امت کے منشور کو دستور بنانا ہوگا، نبی پاکؐ دنیا کائنات کی عظیم ہستی ، جن کے ماتھے کی روشنی سے روشن خیالی جنم لیتی ہے جن کے قدموں کے نشان سے منزل کا سراغ ملتا ہے اور جن کی شریعت سے بے انصافی اور ظلم کے سارے دروازے بند ہو جاتے ہیں،محمدی مسجد لالکڑتی میں سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حُب رسول ؐجنت کا ٹھکانہ ، خدمت مخلوق جنت کا خزانہ ہے،قیام پاکستان کی طرح اسلامی نظام بھی مسلمانوں کے جذبہ ایمان کی منہ بولتی تصویرہے ،سیرت رسول اپنانے سے فرقہ پرستی کا باب بند ہو جائیگا، قسطوں میں بٹے ہوئے مسلمان متحد ہو جائیں ،علماء کا کام راستہ دیکھانا ،ھدایت دینا نہ دینا خدا تعالی کا م ہے ،کاغذوں کو نہیں ، انسانوں کو مسلمان بنانے کی ضرورت ہے ، اظہار بخاری نے کہا اسلام شدت پسند نہیں ،جدت پسند مذہب ہے ،دل کی گلی میں اگر نبی پاکؐ کی محبت کا چراغ روشن ہو جائے ، تو ہمارے اجتماعی مسائل و مصائب خودبخود حل ہو جائیں گے ۔
حُب رسول ؐجنت کا ٹھکانہ ، خدمت مخلوق جنت کا خزانہ ہے، اظہار بخاری
Nov 27, 2021