چکری(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی چوہدری امیر افضل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںملک بہتر سمت کی طرف گامزن ہے موجودہ حکومت کے کڑے فیصلوں سے مشکلات ختم اورعوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو ملک کی خاطر سخت فیصلوں کو برداشت کرتی ہیںغریب کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کرنا وزیر اعظم کا وہ وعدہ ہے جس کی تکمیل کے لئے پوری حکومتی مشینری سرگرم عمل ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہم بھی اپنے قائد کے اسی وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو بہتر طریقے سے ادا کرتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں پبلک سیکٹریٹ میںاپنی سینئر قیادت کے ساتھ ملکر عوامی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عمران خان کی قیادت میںملک بہتر سمت کی طرف گامزن ہے : امیر افضل
Nov 27, 2021