فتح جنگ(نامہ نگار)علامہ محمد اسلم چشتی نے کہا کہ ستر سالہ بزرگ کا قرآن پاک حفظ کرنا اعجاز قرآن ہے، فتح جنگ کے مدارس کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جب کسی عمررسیدہ شخص نے بڑھاپے میں قرآن حفظ کیا ہو، ادارے کے منتظمین و معاونین مبارک باد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح جنگ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ محمدیہ ضیاء القرآن متصل مرکزی جامع مسجد حسنین کریمین میں 18 واں جلسہ دستار فضیلت ومیلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی نگرانی قاری طفیل چشتی، صدارت علامہ سید امتیاز شاہ نے کی جبکہ علامہ عبدالخالق چشتی (ٹیکسلا) مہمان خصوصی تھے، اس محفل پاک کی خصوصیت ستر سالہ الحاج عبدالحمید خلیفہ مجاز دربار عالیہ منگانی شریف کی حفظ قرآن پر دستار فضیلت تھی ، شرکاء محفل نے بانی و مہتمم ادارہ قاری محمد طفیل چشتی اور ان کے تمام مدرسین کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر صاحبزادہ کاشان سعید، سلطان سکندر، حاجی عبدالوحید راولپنڈی، معروف بزنس میں رانا غلام صفدراٹک بھی موجود تھے، جبکہ علماء کرام میں علامہ بلال حیدر حسان، علامہ مقصود اعوان، علامہ امجد قادری، علامہ عامر عباس قریشی، علامہ اشفاق طاہر، علامہ مفتی عرفان القادری، حافظ اجمل قادری، علامہ عطائالرحمان، علامہ قاضی طالب حسین ، علامہ فیاض چشتی، علامہ آفتاب رضا قادری، قاری محمد اشفاق چشتی، علامہ قاری عبدالرحمان جامی، سینئر صحافی حافظ نصرت علی خان، علامہ رستم حیدری، علامہ اشرف چشتی، نعت گو شاعر محمد صفدر حسرت، ڈاکٹر غلام یسین اطہر سماجی رہنما محمد عمران، قاری سعادت علی، قاری داود، مفتی ظفر، علامہ آفیسر الرحمن، نامور نعت خوان رضوان مغل کی زیر قیادت مکی میلاد پارٹی محلہ مرکزی جامع مسجد کے علاوہ علماء ومعززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔