مری(نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسار مری میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کی کھدائی کے دوران نکلنے والی پزاروں ٹن مٹی رات کی تاریکی میں اپرولوئرجھیکاگلی روڈ، لوئرٹوپہ، کوہالہ روڈ اوردیگر جنگلات میںپر پھینکا جارہی ہے۔ دن رات ہیوی مشینری کے ذریعے سرسبزپہاڑوں کو کاٹاجارہا اور سیاحتی اوراہم ترین شاہراہوں کے کناروں سے جنگلات میں پھینکی جانے والی مٹی سے قیمتی اورسرسبز درخت اورخود رو ننھے پودے تباہ ہورہے ہیں افسوسناک امر یہ ہے کے ذمہ دارمحکمے اورتحصیل انتظامیہ مری ہیوی مشینری کے ذریعے بڑے پیمانے پر زمین کی کھدائی اورجنگلات میں مٹی پھینکے جانے پر پراسرار خامو شی اختیارکئے ہوئے ہے جبکہ محکمہ ہائی وے مری اورمحکمہ جنگلات کے ذمہ داران اپنے فرائض سرانجام دینے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے نظر آتے ہیں عوامی اورسیاحتی حلقوں کاکہنا ہے ملک کے اس اہم ترین سیاحتی ہل سٹیشن کوتباہی سے بچانے کے فو ری اقدامات کئے جائیں انہوں وزیراعلیٰ پنجاب،وزیر جنگلات پنجاب،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اوردیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔