حضرو کو ترقی یافتہ شہر میں تبدیل کرنا بہت ضروری ہے: نزاکت خان

Nov 27, 2021

 حضرو (نامہ نگار) چیئرمین میونسپل کمیٹی تحصیل حضرو نزاکت خان نے کہا ہے کہ حضرو شہر اور اس کے آس پاس کے دیہی مضافاتی علاقوں کی ترقی اور تعمیر نو کے لئے عوام کو بلدیاتی امور معاشی اور مالی لحاظ سے  مضبوط بنانے کے لئے ایک ہمہ گیر فلاحی مفاد عامہ کے جذبے کے ساتھ حضرو شہر کو ترقی یافتہ شہر میں تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ بلدیہ حضرو میں علاقہ کے سینئر اور فعال صحافیوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین  نزاکت حسین نے بھی میڈیا کی اعلیٰ  قابل قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ میڈیا کی مثبت اور تعمیری سوچ اور ان کی خبروں سے عوام کے بہت سے اہم مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر سینئر صحافی انور مرزا نے بھی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے مثبت اور متحرک سرگرم فعال جذبے کے سراہتے ہوئے پریس کانفرنس میں آئے ہوئے تمام صحافیوں کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون اور پہلا عوامی کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی جس  پر تمام صحافیوں نے بھرپور اعتما د کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں