میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) گذشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل امانت علی دہاریجو کی اوباوڑو کے قریب گاؤں خمیسو خان چاچڑ میں آخری رسومات ادا کی گئیں ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ڈاکوؤں کے مسلح گروہ نے سی پیک کی پکٹ نمبر 15 پر حملہ کرکے پولیس کانسٹبل امانت علی دہاریجو کو شدید زخمی کردیا تھا جو کہ رحیم یارخان اسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گئے تھے جس کی نماز جنازہ اور آخری رسومات اوباوڑو کے نزدیک واقع گاؤں خمیسو خان چاچڑ میں ادا کی گئیں جس میں ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل ، اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔