نواں کوٹ(نامہ نگار)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کے نتیجے میں ترقی و خوشحالی جلدعوا م کا مقدر بنے گی اور پوری دنیا پاکستان کی ترقی کی مثالیں دے گی حکومت کو عوام کا مفاد سب سے مقدم اور ملکی ترقی عزیز ہے، معاشی بحران پر قابو پانا حکومتی کارنامہ ہے تجارتی سرگرمیاں پوری طرح بحال ہیں اور تاجر برادری سمیت ہر طبقہ حکومتی اقدامات پر خوش ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔