عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں: چوہدری مشتاق

 شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ اپنی سیاست کو بچانے کیلئے قومی اداروں کی ساکھ کو خراب کرنا کسی طور پر بھی ملک و قوم کی خدمت نہیں ، پی ڈی ایم صرف فیس سیونگ کیلئے سڑکوں پر دھول اڑانے کے اعلانات کر رہی ہے، حزب اختلاف کی جماعتوں کے منفی پراپیگنڈا کے باوجود عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ تحریک انصاف کو جن حالات میں ملک کی باگ ڈور ملی ہے ایسے میں بگاڑ کو درست کرنے کیلئے دو چار سال ناکافی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تین سالوں میں خارجہ محاذ پر جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اتنی تو کئی دہائیاں حکومتیں کرنے والی جماعتوں کے حصے میں بھی نہیں آئیں، پی ڈی ایم مردہ اتحاد ہے اس لئے سڑکوں پر دھول اڑا کر اس میں جان نہیں ڈالی جا سکتی، پی ٹی آئی کی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے،ملک میں بلاتفریق مستحق افراد کی مدد کی جا رہی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...