موٹرویز پولیس آرام دہ سفر کیلئے کوشاں ہے:غلام عباس گوندل

Nov 27, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ نمبر 9  وزیر آباد غلام عباس گوندل نے کہا ہے کہ موٹر ویز پولیس عوام کو محفوظ اور آرام دہ سفر مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے اپنی اور دوسروں کو جانی و مالی نقصان سے بچایا جا سکتا ہے ۔ تیز رفتاری خطرہ جان ہے ۔ ون ویلنگ ‘ایک جان لیوا ‘خونی کھیل ہے ۔ موٹر سائیکل سوار دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اس سے سر کی گہری چوٹ سے بچا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر ویز پولیس بیٹ نمبر 9 وزیر آباد کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام کے موقعہ پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں