نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہوگئی:عامر اکرام بٹ

گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس کی آڈیو لیک ہونے پر میاں نواز شریف کی بے گناہی پوری دنیامیں ثابت ہوگئی اور ثابت ہوا کہ ایک محب وطن اور عوام دوست وزیراعظم کو نااہل کر کے اس ملک پر شب خون مارنے میں مقدس عدلیہ کے ڈکٹیٹر نے اپنا کردار ادا کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ جسٹس ثاقب نثار نے اپنے دور میں جس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت خصوصاً میاں برادران مریم نواز پر ناجائز اور جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں سزائے دی۔

ای پیپر دی نیشن