سیالکوٹ:سموگ کسانوں کیلئے آفت، کرپٹ افسر دیہاڑیاں لگانے میں مصروف

Nov 27, 2021

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)سیالکوٹ سموگ کسانوں کے لئے آفت اور محکمہ ماحولیات ومحکمہ زراعت کے کرپٹ افسرانکی موج بن گئی،فصلوں کی باقیات جلانے کے نام پر کسانوں سے رشوت دو ورنہ پرچے بھگتو کی پالسی بنا لی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کرنے کا حکم ہے مگر محکمہ ماحولیات و محکمہ زراعت کے افسران و اہلکاروں کی موجیں لگ گئی۔ غریب کسانوں کو ڈرا دھمکا کر دیھاڑیاں لگانے لگے ایسا ہی ایک واقعہ تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ موضع کرانے چک میں پیش آیا جہاں پر غریب ٹریکٹر ڈرئیور محمداویس ولد حاجی محمد اسحاق کسی کسان کے کھیت میں ہل چلا رہا تھا اور اورکھیت کا مالک فصل کی باقیات کو آگ لگانے کے بعد چلا گیا اس دوران ریسرچ آفیسر اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ٹریکٹر ڈرائیو محمد اویس  کبے بنیاد مقدمہ درج کرا دیا شہری نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر سیالکوٹ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں