گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی سیکرٹری برائے ایجوکیشن وجیہہ اکرم،سینٹر فوزیہ نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کا اشتراک ضروری ہے۔ آپس میں مل بیٹھنے سے بہت سے مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جاسکتا ہے ۔تقریب کی صدارت مرکزی صدر حاجی محمد اشفاق وڑائچ نے کی جبکہ محمد آصف،طیب چوہدری،نصیر احمد جنجوعہ،حافظ بشارت،چوہدری عمران نیاز احمد،اور محمد ارشد کی قیادت میں عہدیداران نے حلف اٹھا یا۔تقریب میں شیخ علی رضا لاہور،یسین رامے رحیم یارخاں،قیصر عباس سرگودھا،شیخ امتیاز علی فیصل آباد،محمد اسلام مغل کامونکی،حامد سعید بہاولپور،صابر حسین بٹ،محمد فاروق مرزا،محمد شہزاد،سجاد احمد مدنی گوجرانوالہ،عاطف چوہدری،ڈاکٹر عبد الشکور،راشد حسین،سفیان،عامر یوسف سیالکوٹ،طارق جاوید چوہدری،افتخار احمد چیمہ گجرات،ریاض گجر بھکر،اسد علی تحصیل سلانوالی سمیت پنجاب بھر سے متعدد ذمہ دارن نے شرکت کی۔