کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل (پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی بہتری کے لئے کچھ نہیں ہورہا ہے ایسا لگتا ہے کہ پی پی کی سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بلکل بھی سنجیدہ نہیں ہے تبہی شہر کی سڑکیں و انڈر پاس تباہ ہیںگلی و چوک میں گندگی و کچرے کے ڈھیر لگے ہیں حتیٰ کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں آرہا ہے اورسرکاری ہسپتال وسرکاری ڈسپینسریوں کا بھی برا حال ہے کراچی کی عوام کو مسائل میں گھیر کر معلوم نہیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے حالانکہ شہر کراچی ملکی معیشت کا حب بھی ہے اور منی پاکستان بھی ہے یہاں ملک بھر کے لوگ رہتے ہیں لیکن مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو آدھا دیکھایا گیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کراچی کی صورت حال پر نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ اس وقت تک شہر کراچی کی صورت حال بہتر نہیںہوگی جب تک حکمران کراچی کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ہوں گے تاہم پاکستان امن کونسل کراچی کے مسائل پر آواز بلند کرتی رہے گی اور اس سلسلے میں سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں سے تعاون جاری رکھیں گے۔
سندھ حکومت کراچی کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں۔ طارق مدنی
Nov 27, 2021