نصیر آباد (نامہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ووٹرز تصدیقی عمل میں ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد ڈویژن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر عمران احمد ضلع نصیر آباد کے الیکشن کمشنر شیر خان مری ضلع جعفرآباد کے الیکشن کمشنر محمد اکرم ابڑو ضلع جھل مگسی کے الیکشن کمشنر سکندر علی جمالی ضلع صحبت پور کے الیکشن کمشنر عنایت اللہ جمالی ضلع سبی سے لاء آفیسر شہزاد اسلم ضلع کچھی سے الیکشن کمشنر محمد احسن الیکشن آفیسر نصیرآباد محمد اکبر قریشی الیکشن آفیسر رحمت اللہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ بھی موجود تھے۔
تصدیقی عمل میں ووٹرز ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں :ممبر الیکشن کمیشن تصدیقی عمل میں ووٹرز ذمہ داریوں کا مظاہرہ کریں :ممبر الیکشن کمیشن
Nov 27, 2021