جماعت اسلامی کے تحت  یکساں نصاب تعلیم پر آن لائن سیمینار

کراچی(نیوز رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے تعلیم کے اہم مسئلے ’’یکساں نصاب تعلیم‘‘ کے موضوع پر آن لائن سیمینار میں تمام اساتذہ ،پرنسپل،والدین اور علماء کرام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کا ہونا تو بہت اچھی بات ہے لیکن کیا یہ واقعی صرف تعلیمی عمل کو بہتر کرے گا یا اس کی آڑ میں کچھ اور سنگین معاملات جاری ہیں، ہم اپنے کچھ مشاہدات سے عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں جس سے آگاہی سب کیلئے ضروری ہے، تاکہ خرابیوں کا تدارک کیا جاسکے، اس کے علاوہ اس سیشن میں نصابی خاکہ کے اہم امور کو بھی پیش کیا جائے گا جو صرف شعبہ تعلیم کے ہی افراد نہیں بلکہ والدین کیلئے بھی اہم ثابت ہوگا، اسلئے تمام افراد سے اس سیمینار میں شرکت کی اپیل ہے۔ واضح رہے اس سیمینار سے ممتاز ماہر تعلیم عظیم احمد صدیقی خصوصی خطاب کریں گے۔ سیمینار میں آن لائنش شرکت کیلئے اس لنک کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔Fcebook.com/education.ji.sindh

ای پیپر دی نیشن