سیاسی جماعتیںخودغرضی کی سیاست ترک کردیں: الطاف شکور

کراچی (نیوز رپورٹر)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات گرانے پر احتجاجی توپوں کا رخ سپریم کورٹ کے بجائے آباد ، انتظامیہ ، بلڈرز مافیا اور ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران کی طرف ہونا چاہئیے۔شہر میںغیر قانونی تعمیرات بند کرنے کے "آباد" کے فیصلے کو سراہتے ہیں،غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے کو بریک لگنا چاہئیے۔  اصولی طور پر ناجائز تعمیرات کو بلا استثنٰی مسمار ہونا چاہئیے اور متاثرین کو پورا معاوضہ ملنا چاہئیے۔ حکومت ایسی پالیسیاں بنائے جس کے سبب عام آدمی اپنا گھر بنا سکے۔  پاسبان عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے اورحکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تجاوزات ضرور ختم کی جائیں لیکن لوگوں کو متبادل فراہم کئے بغیر ان کی چھتوں سے محروم نہ کیا جائے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی اتوار 28 نومبر کو آباد میں موجود بلڈرز مافیا کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن