ہیلپنگ ہینڈ فارریلیف کی  جامعہ کراچی  کو 60 پرنٹرز اورفرنیچر کی فراہمی

Nov 27, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی میں گزشتہ روز ہیلپنگ ہینڈ فارریلیف کی جانب سے جامعہ کراچی کو 60 پرنٹرز،دس میزیں اور کرسیاں فراہم کرنے کی تقریب انتظامی عمارت کے سامنے منعقد ہوئی۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمد عراقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت قابل تحسین قدم ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ ضرورت مند اور بے سہارا افراد کی خدمت میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے جو قابل تقلید ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم، ہیلپپنگ ہینڈ کے ریجنل کوآرڈینٹر کراچی محمد عدیل اکرم، انچارج ان کائینڈ گفٹس پروگرام کراچی سیدمحسن احمد، وسیم شہزاد اعوان اور دیگر افراد بھی موجودتھے۔ ہیلپپنگ ہینڈکے ریجنل کوآرڈینٹر کراچی محمد عدیل اکرم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کراچی یونیورسٹی پاکستان کی بڑی جامعات میں سے ایک ہے۔ اس یونیورسٹی سے ہزاروں طلبا و طالبات ہر سال زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ ہیلپنگ ہینڈ کراچی یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر یوتھ ڈویلپمنٹ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں باہمی تعاون جاری رہے گا۔

مزیدخبریں