کراچی ( نیوز رپورٹر) قاضی اسرائیل کی قیادت میں پی ٹی آئی نیلم متحرک تیاریاں مکمل ، صدر پی ٹی آئی کشمیر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس ،حکومتی وزرائ کا نیلم میں تاریخی استقبال کیا جائے گا ،چلہانہ سے شاردہ تک پی ٹی آئی کے چاہنے والے جگہ جگہ والہانہ استقبال کریں گے، کشمیر کی تقدیر تنویر الیاس جبکہ نیلم کی تقدیر قاضی اسرائیل بدل سکتے ، صدر پی ٹی آئی وحکومتی وزرائ کا دورہ نیلم خوش آئند ہیمرکزی رہنما انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر عبدالجلیل رضا نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان تحریک انصاف جب برسر اقتدار آئی ہے اس وقت سے کثیرالجہتی چیلنجوں کا سامنا تھا ہم نے قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کی , بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کا محاسبہ شروع ہوا۔ شعبہ صحت کی ترقی اور مریضوں کو جدید طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا موجودہ پروگرام ملکی تاریخی کا سب سے بڑا اور تاریخی پروگرام ہے، اس کی بدولت نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی کمزور طبقے کو صحت کی معیاری سہولیات میسر ا? رہی ہیں۔صحت سہولت کارڈ سے ہیلتھ سیکٹر میں ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے۔ موجودہ پروگرام سے پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتالوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہیں دیہی اور دور دراز علاقوں میں اپنی خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ یہ درست ہے کہ ماضی میں چوروں اور لٹیروں کی حکومت نے قیمتی زرمبادلہ کو گھپلوں میں اڑا دیا انہوں نے مزید کہا کے پی ٹی آئی کی حکومت غریب لوگوں کو سہولیات ان کی گھر میں فرہم کرنے کا پلان لے کر آئی ہے۔