i پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت

Nov 27, 2021

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔  سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کی بیرون ملک سفر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے حکم دیا کہ فریال تالپور 25 لاکھ روپے زرضمانت کے عوض بیمار بیٹی سے ملنے کے لیے برطانیہ جا سکتی ہیں۔ فریال تالپور نے درخواست میں مقف اختیار کیا تھا کہ بیٹی برطانیہ میں زیر تعلیم ہے اور اس کی طبیعت ناساز ہے۔ فریال تالپور کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ جعلی اکانٹس ریفرنس کے باعث فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیا گیا تھا جبکہ رکن سندھ اسبلی فریال تالپور پر صرف 3 کروڑ روپے کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب)کے مطابق فریال تالپور تیمار داری کے لیے ایک بار ضمانت جمع کرا کے بیرون ملک جا سکتی ہیں۔
فریال تالپور/ اجازت

مزیدخبریں