سکھ یاتریوں کی قلعہ روہتاس آمد‘ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے‘ بھارت روانہ

لاہور (خصوصی  نامہ  نگار) بابا گورونانک کے 552 ویں جنم دن میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے 2889 سکھ یاتری اپنی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واہگہ چیک پوسٹ کے راستے بھارت واپس روانہ ہو گئے۔ گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں روانگی سے قبل  یاتریوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد‘ سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس مو قع پر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل، بورڈ ترجمان عامر حسین ہا شمی، انچارج سکیورٹی امجد الطاف اور کیئر ٹیکر گوردوارہ اظہر شاہ سمیت دیگر سکھ رہنما اور بورڈ افسران بھی موجود  تھے۔ روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جتھہ کے پارٹی  لیڈر سردار رام پال سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ انتظامیہ کے بے حد شکر گزار ہیں۔ جو عزت اور پیار پاکستان میں ملا کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار بلوندر سنگھ ، گیانی  ہرپیت سنگھ اور سردار جوگا  کا کہنا تھا کہ کرتارپور حاضری دے کر دلی سکون حاصل ہوا ہے اور ہم بار بار آنے کے خواہش مند ہیں۔ سکھ خواتین نے بھی اپنی خاطر داری اور سکیورٹی و میڈیکل سمیت دیگر انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔ بش سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی سکھ یاتری  بہترین مہمان نوازی، محبت اور رواداری کی حسین یادیں لئے واپس گئے ہیں جو پاکستان میں اقلیت نوازی کی بہترین مثال ہے۔ بعد ازاں مہمانوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں واہگہ بارڈر لیجایا گیا جہاں وہ آنکھوں میں خوشی کے آنسو سجائے بھارت روانہ ہو گئے۔
سکھ یاتری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...