لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف اپنی اپنی ڈفلی بجا رہے ہیں۔ قوم جان چکی ہے کہ بھتیجی اور چچا میں غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے۔ کرپٹ مافیا کے سرغنہ شہباز شریف نے ش لیگ کو شرمناک حد تک رسوا کیا ہے۔ چچا پاؤں پکڑتا ہے اور بھتیجی اداروں پر انگلیاں اٹھاتی ہے۔ مریم نواز آج تک لندن فیلٹس کی منی ٹریل نہیں دے سکی۔ اپنی بے گناہی کے ثبوت دینے کی بجائے اداروں پر حملہ آور ہونا ان کے سیاہ ماضی کا حصہ ہے۔ مریم نواز اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گر چکی ہیں اور ن لیگ کی تباہی میں مریم نواز کا پورا ہاتھ ہے۔ آر پار کے دعوے کرنے والی مریم نواز کی اپنی سیاست آر پار ہو چکی ہے۔ ن لیگ اور ش لیگ کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں۔ اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے۔ اب بھی انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ 2023ء اور اس کے بعد بھی یہ کرپٹ عناصر روتے رہیں گے۔
حسان خاور
مریم نواز اور شہباز شریف اپنی اپنی ڈفلی بجا رہے : حسان خاور
Nov 27, 2021