معروف مسلمان فرانسیسی فٹبالر کریم بینزما مجرم قرار، قید کی سزا

پیرس(آئی این پی)فرانس اور ریال میڈرڈ کے مسلمان فٹبال سٹار کریم بینزیما کو اپنے ایک ساتھی فرانسیسی فٹبالر کو جنسی ٹیپ کے ذریعے بلیک میل کرنے کی سازش کا مجرم قرار دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک جج نے بینزیما کو ایک سال قید کی معطل سزا سنائی اور 75 ہزار یورو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔33سالہ بینزیما ان 5افراد میں سے ایک ہیں جن پر گزشتہ ماہ فرانسیسی شہری میتھیو والبوینا سے تاوان لینے کی کوشش پر مقدمہ چلایا گیا۔ یہ کیس جون 2015 کا ہے جب دونوں فٹبالرز ایک فرانسیسی تربیتی کیمپ میں تھے۔ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ کیمپ میں بینزیما نے والبوینا پر دبا ڈالا کہ وہ بلیک میلرز کو پیسے ادا کریں جن کے ساتھ انہوں نے ثالث کے طور پر کام کرنے کی سازش کی تھی۔فٹبالر کریم بینزیما کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اس کی سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔ بینزیما نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے اور اصرار کیا ہے کہ وہ صرف ویلبوینا کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بینزیما اور یونانی کلب اولمپیا کوس کے لیے کھیلنے والے والبوینا فیصلے کے وقت شہر ورسائی کی عدالت میں موجود نہیں تھے۔ بدھ کے روز مقدمے میں بینزیما کے 4 شریک ملزمان کو بھی قصوروار قرار دیا گیا اور انہیں 18 ماہ سے لے کر ڈھائی سال تک قید کی معطل سزائیں سنائی گئیں۔                         
قید کی سزا

ای پیپر دی نیشن