کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزمیٹلز انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 6.907 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 4،398 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4.162 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 672.292 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 527.335 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 507.743 ملین روپے رہی۔
، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 376.031 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 248.552 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 215.587 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 120.260 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 56.415 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 21.427 ملین روپے رہی۔
پی ایم ای ایکس میں 6.907 بلین روپے کے سودے
Nov 27, 2021