ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ پراپیگنڈا لیگ بن چکی ہےجس میں بڑے جھوٹے اور ڈرامہ باز نااہل جمع ہیں، خاندانی غلام درباریوں کو حاضری کیلئے روز جھوٹ کا پرچار کرنا پڑتا ہے جس نے بھارتی ایجنٹوں سے مری میں خفیہ ملاقاتیں کرکے کشمیر کاز کو نااہلوں نے نقصان پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ خاندانی غلام درباریوں کو حاضری کیلئے روز جھوٹ کا پرچار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نا اہل لیگ نے اپنے دور میں بھارتی ایجنٹوں سے مری میں خفیہ ملاقاتیں کرکے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور وزارتِ خارجہ کو جیب میں رکھ کر بھارت کو کشمیر کے معاملے پر کھل کر کھیلنے کی اجازت دی۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دہشت گردی کو دنیا پر واضع کرنے کیلئے موثر خارجہ پالیسی ترتیب دی ، پوری دنیا کے سامنے مودی کو ہٹلر قرار دینا عمران خان کا ہی خاصہ ہے۔ معاون خصوصی سیاسی ابلاغ نے کہا کہ بھارت کو للکارنے کے معاملہ میں وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے.
نااہل لیگ پراپیگنڈا لیگ بن گئی ، خاندانی غلام درباریوں کو حاضری کیلئے روز جھوٹ کا پرچار کرنا پڑتا ہے. ڈاکٹر شہباز گِل
Nov 27, 2021 | 15:42