کورونا کی نئی قسم ,نیوزی لینڈ نے بھی9افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائدکردیں

Nov 27, 2021 | 18:02

ویب ڈیسک

کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث9افریقی ممالک پر نیوزی لینڈ نے بھی سفری پابندیاں عائد کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے سفری پابندیوں کے بعد 9افریقی ممالک سے صرف نیوزی لینڈ کے شہری ہی واپس آ سکیں گے۔بیرون ملک سے واپس آنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں کو ملک میں داخلے سے پہلے 14 دن کے لیے قرنطینہ ہونا ہو گا۔اس سے قبل کورونا کی نئی قسم کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرآسٹریلیا نے9افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو، ملاوی اور موزمبیق پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے آسٹریلوی شہریوں کو 14دن کے قرنطینہ کے بعد ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی۔جرمنی، اٹلی، اسرائیل اور سنگاپور نے بھی جنوبی افریقی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں اور انھیں ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔اسے سے قبل برطانیہ کی جانب سے چھ افریقی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان میں جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو اور اسواتینی شامل ہیں۔

مزیدخبریں