کلرسیداں(نامہ نگار)سی ای او محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر انصر اسحاق کا دورہ کلرسیداں،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار،تاہم انہوں نے ہسپتال میں قائم ڈپٹی ڈی ایچ او کے دفاتر کو بھی نادر شاہی فرمان کے ذریعے شہر سے دور گاؤں ڈیرہ خالصہ میں منتقلی کے احکامات صادر کر دیئے،سی ای او ہسپتال کے مختلف شعبوں میں گئے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ڈیوٹی روسٹر 24 کے نفاذ کے بارے میں سب کو واضح طور پر آگاہ کرنے اور فارمیسی بن کارڈ میں مناسب جگہ کی ٹیگنگ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تمام پورٹلز کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے۔انہوں نے ہسپتال میں برسہا برس سے قائم ڈپٹی ڈی ایچ او ہے دفاتر کو بھی کء کلومیٹر دور گاؤں ڈیرہ خالصہ منتقل کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ ٹی ایچ کیو میں جگہ کی کمی کو دور کیا جا سکے۔