کلرسیداں(نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان اور کلرسیداں کے ہانگ کانگ میں مقیم نامور بزنس مین سماجی رہنما قمرالزمان منہاس نے ملاقات کی۔ سپیکر نے دونوں کی غریب و نادار افراد کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ عوامی خدمت خصوصاََ یتیموں اور غرباء کی فلاح وبہبود ہی ہمارا منشور ہے۔ ہماری ہر ممکن کوشش ہے اس ذمہ داری کو احسن طر یقے سے سرانجام دیتے رہیں ،اس سے معاشرے پر نہ صرف بوجھ کم پڑتا ہے بلکہ محروم افراد کو معا شرے کا باوقار اور کارآمد شہری بنانے میں بھی بڑی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے قمر زمان منہاس کی ہانگ کانگ حکومت کی جانب سے کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پر نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر وے پولیس کے ریٹائرڈ ا ے آئی جی جمیل احمد ہاشمی بھی موجود تھے۔