ٹیکسلااورواہ کینٹ کی مایہ نازفٹبال ٹیموںکے مابین میوزیم گراونڈمیںفائنل میچ

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلااورواہ کینٹ کی مایہ نازفٹبال ٹیموںکے مابین میوزیم گراونڈ ٹیکسلا میںفائنل میچ،(زبردست مقابلہ)منعقدکیاگیا، جسے محمدعرفان المعروف فانی چیمپئن اورآصف محمود بٹ نے آرگنائزکیا،ٹیکسلاواہ کینٹ کے نامورکھلاڑ یوں کے علاوہ شائقین کی بہت بڑی تعدادفائنل میچ کانظارہ کرنے کیلئے موجودتھی،اس شاندارفائنل میچ میں ٹیکسلاکی فٹ بال ٹیم کامیابی حاصل کرگئی،جیتنے وا لی ٹیم کے کھلاڑیوںمیںمہمان خصوصی چوہدری نثار علی خان گروپ کے سرکردہ رہنماء عمران حیدرسید شہز ادہ نقوی نے انعامات تقسیم کیئے،اس موقع پرٹیکسلا کے مشہور ٹرانسپورٹراورکاروباری شخصیت ملک قمرفرید بھی موجو د تھے،عمران حیدرسیدشہزادہ نے جیتنے والی ٹیم کے کھلا ڑیوںکومبارکبادپیش کی،اورآرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے کھلاڑیوںمیںٹرا فیاںا ورنقد انعامات تقسیم کیئے ،اس موقع پرعمران حیدرشہزادہ نقو ی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ جسمانی صحت اور ذہنی نشونماء کیلئے کھیلوںکے مقابلوںمیںبڑھ چڑھ کر حصہ لیناچا ہیئے، انہوںنے ٹیکسلامیںباضابطہ طور پرسرکاری سرپرستی میںکھیلوںکے گراونڈنہ ہو نے پرگہر ی تشویش کااظہارکیا،انہوںنے کہاکہ ملک کے اندر، تبدیلی حکومت اور ٹیکسلا کے نام نہاد سیاست دانوں کو،’’ اسٹیٹ بزنس ‘‘کے علاوہ ٹیکسلا کے عوام اوربالخصوص نئی نوجوان نسل کی ضروریات اورحقوق کاکوئی خیال نہیں،انہوںنے کہاکہ آج ٹیکسلا شہر ’’لاوارث‘‘کی شکل اختیارکرچکاہے، چو ہدری نثار نے اپنے دورحکومت میںٹیکسلا کے عوام کیلئے جوخدمات انجام دیں،اس سے آگے بڑھ کرکھیلو ںکے گراونڈسمیت نوجوانوںکیلئے کوئی سہولت بھی فراہم نہ کی جاسکی، عوام چوہدری نثارعلی خا ن کی بہترین خدمات سے آگاہ ہیں اوربہت جلدا یک بارپھروہ وقت آئے گا، جب چوہدری نثار کی زیرقیادت اس علاقہ میںتعمیر وترقی کے نئے منصوبہ جات پرکام کاآغازہوگا۔

ای پیپر دی نیشن