راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ میں تاجر تنظیموں اور عوام نے عدم شرکت کرکے راولپنڈی کے جلسے کو مسترد کرتے ہوئے ثابت کر دیا کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے تھا اوررہے گاتحریک انصاف کا جلسہ ناکام ہو چکا تاجر کاروباری تسلسل کو جاری رکھیں گے تاجر ملک کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے عمران خان نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا یو ٹرن خان ماضی کے الزامات سمیت اپنے تما م جھوٹے بیانیوں سے مکر کر ایک بار پھر یوٹرن لے کر عوام کو بیوقوف بنا نے کی ناکام کوششو ں میں مصروف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما ایم اے ہارون شیخ نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ، مرزا منصور بیگ کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ لال حویلی کو تاجروں نے مسترد کر دیا شیخ رشید تاجروں کو جلسہ گاہ لے جانے میں بری طرح ناکام رہے ۔
عمران خان پھر یوٹرن لیکر عوام کو بیوقوف بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں، ہارون شیخ
Nov 27, 2022