دنیا بھر میں صنفی بنیاد پرتشدد میں  اضافہ ہورہا ہے:یو این ایچ سی آر


جنیوا(شِنہوا) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بگڑتے ہوئے سماجی و اقتصادی حالات، نئے اور جاری تنازعات اور انسانی امداد میں کمی جبری طور پر بے گھر ہونے والی خواتین اور لڑکیوں کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد کے خطرے میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔25 نومبر کو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر، یو این ایچ سی آر نے ایک بیان میں کہا کہ "بحرانوں کا زہریلا ملاپ " جبری بے گھر ہونے والوں کو تباہ کن نقصان پہنچارہا ہے، جسے پوری دنیا میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ لیکن خواتین اور لڑکیاں خاص طور پر تکلیف میں ہیں۔ یو این ایچ سی آر نے کہا کہ اثاثوں اور وسائل کے ضائع ہونے، کمیونٹی کے حفاظتی نظام میں خلل اورتعلیم اور دیگر قومی سماجی تحفظ سے بار بار اخراج کے باعث بے گھر خواتین اور لڑکیاں اکثر مصائب کا سب سے زیادہ شکار ہوتی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الجزائر، بنگلہ دیش، کیمرون، چاڈ، ایتھوپیا، کینیا، سوڈان، جنوبی سوڈان، نائجر، تنزانیہ، یوگنڈا، جمہوریہ کانگو اور زیمبیا میں پناہ گزینوں کو شدید غذائی قلت، مناسب نشوونما اورخون کی کمی سمیت غذائیت کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔
یو این ایچ سی آر

ای پیپر دی نیشن