امریکہ داخلی مطالبات پر توجہ  دیتے ہوئے چینی کمپنیوں کاراستہ مسدود نہ کرے:چینی ترجمان

Nov 27, 2022


بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں اٹھنے والے مطالبات پر توجہ دیتے ہوئے چینی کمپنیوں کا راستہ مسدود اور انہیں نقصان پہنچانا بند کرے۔رپورٹس کے مطابق، ایک امریکی صنعتی اتحاد نے امریکی سینیٹ کمیٹی برائے آرمڈ سروسز کے چیئرمین جیک ریڈ اور کمیٹی کے رینکنگ ممبر جیمز انہوف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ایجنسیوں کو چین کے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچررز کے ساتھ کاروبارسے روکنے کے لیے متعارف کردہ 2023 نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ترمیمی ایکٹ (این ڈی اے اے) میں قوانین یا ضوابط واضح نہیں ہیں اور اس ترمیمی ایکٹ سے ٹھیکیداروں اور حکومت پر بہت بڑا بوجھ پڑے گا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ این ڈی اے اے بنیادی طور پر امریکہ کی داخلی قانون سازی ہے۔ اور ہم اس مسودہ قانون میں چین کے بارے میں منفی مواد شامل کرنے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ما نے کہا کہ مارکیٹ قانون اور کاروبار کے انتخاب کے نتیجے میں عالمی صنعتی وسپلائی چین تشکیل پاتے ہیں اور یہ کہ امریکی کاروباری برادری کے خط سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی صنعتی وسپلائی چینز میں من مانی رکاوٹ اور نقصان کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور اس طرح کے اقدامات کو کسی جانب سے حمایت نہیں ملے گی۔
 مطالبات

مزیدخبریں