اسلام آباد(خبرنگار)لوک ورثہ، وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے تحت دس روزہ فوک فیسٹیول "لوک میلہ" کا باقاعدہ افتتاح لوک ورثہ اوپن ایئر تھٹر گارڈن ایونیو شکرپڑیاں میں ہوا وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام مہمان خصوصی تھے۔ میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ لوک ورثہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پورے پاکستان کی ثقافت دکھانے اور پاکستان کے مایہ ناز ہنر مندوں اور فنکاروں کو اس میلے کے ذریعے قومی سطح پر متعارف کروانے کا کام کرتا ہے انہوں نے کہا کہ میں تمام دستکاروں اور فنکاروں کی قومی تعمیر و ترقی میں کردار کو نہایت اہمیت دیتا ہوں انہوں نے مزیر کہا کہ بلاشبہ یہ میلہ حکومت کی ان ترجیحات کا حصہ ہے جس کے تحت ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جن کا تعلق عوامی فلاح و بہبود، پاکستان کی ثقافت کی ترویج و ترقی اور عوام کو تفریح کے بامعنی اور صحت مندانہ مواقع فراہم کرنا ہےانجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ پاکستان کا حقیقی چہرہ ایک امن پسند ملک کا ہے ہماری تہذیب و ثقافت پر صدیوں پرانے علم و دانش کی چھاپ ہے۔ فخر کی بات ہے کہ آپ جیسے دستکاروں اور فنکاروں نے اس تہذیبی چھاپ کو ذندہ رکھا ہوا ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں نہ صرف جدید تعلیم یافتہ ٹیلنٹ موجدو ہے بلکہ یہاں کے ہنر مند افراد بھی کسی سے کم نہیں اور پاکستانی دستکاریاں پوری دنیا میں اپنی ایک الگ پہنچان رکھتی ہیں ہم اپنی دستکاریوں کو مذید فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ کما سکتے ہیں ہمیں اپنی ان اعلیٰ ثقافتی روایات، فنون اور تاریخی حقائق کو دنیا کے سامنے پیش کر کے انہیں اپنی تہذیب و تمدن کے روشن پہلو دکھانے چاہیں۔ میں یہاں ا?ن تمام صوبائی حکومتوں اور ا?ن کے نماہندگان کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس میلے کے انعقاد کے لیے لوک ورثہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا مجھے قوی امید ہے کہ آپ سب کی مشترکہ کاوشوں سے قومی امنگوں سے مزین ثقافتی میلہ نمایاں کامیابی سے ہمکنار ہو گا- انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں اس سال سیلاب کی وجہ سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہو ا ہے ان متاثرین کو ہم سب کی دل جوئی کی ضرورت ہے لوک میلہ سے آمدن کا ایک حصہ ان سیلاب ذدگان کی بحالی کے لیے وزیراعظم کے سیلاب متاثرین فنڈ میں دیا جائیگا اس سلسلے میں لوک ورثہ کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ خوبصورت میلہ سجانے پر پوک ورثہ کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس موقع پر وفاقی سیکریکٹری وزارت قومی ورثہ و ثقافت محترمہ فرینہ مظہر نے کیا کہ ہماری ترجیحات یہی ہیں کہ ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے انہیں سراہا جائے جو سماج میں موجود انتہا پسندی کے عنصر کو ختم کرنے میں معاون ہوں ہمارے اسلاف کی ثقافتی روایات مین ہمارے صوفیاءکی تعلیمات میں امن، بھائی چارے، رواداری اور ایک دوسرے کے لیے محبت کا پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میلے میں پاکستان کے دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی گی ہے اور دیہی علاقوں سے ماہر دستکار، فنکار، موسیقار اور دیگر ہنر مندوں کو خاص طور پر بلوایا گیا ہے تاکہ وہ یہاں اپنے فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور قومی سطح پر اپنے فن کو منوا سکیں اس موقع پر لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزاد درانی صاحب نے میلے میں آئے ہوئے تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کی یہاں موجودگی ہمارے لیے بے حد خوشی کا باعث ہے انہوں نے صوبائی حکومتوں کے نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کے تعاون کے بغیر اس منفرد قومی لوک میلے کا انعقاد نا ممکن تھااس کے بعد مہمان خصوصی نے باقاعدہ ربن کاٹ کر میلہ کا افتتاح کیا انہوں نے میلہ گراو¿نڈ کا بھی وزٹ کیا اور میلے میں آئے ہوئے صوبائی پیولینز کے دستکاروں اور فنکاروں سے ملاقات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک ماہر دستکارہ یاسمین مصطفیٰ کی چاردر پوشی کی گءجبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک نامور فنکار استاد جان علی اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے فتح پور سوات سے تعلق رکھنے والے ماہر دستکار فضل واحد کی دستار بندی کی رسم ادا کی گئی یہ میلہ 4 دسمبر 2022 تک روزانہ صبح 10 بجے سے رات10 تک جاری رہے گا- اس میلے میں داخلہ ٹکٹ 100 روپے فی کس ہے جبکہ طلبائ و طلبات کے لئے ریائتی ٹکٹ 50 روپے فی کس ہے۔
امیر مقام