کراچی (نیوز رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وفاق بجلی اور گیس کے معاملات پر سندھ کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ کرے مطالبات کی تکمیل میں سندھ کے ساتھ ناانصافی تشویش ناک ہے یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کے نام مراسلے میں کہی امتیاز شیخ نے مراسلے میں کہا کہ وفاق سندھ حکومت کی مشاورت سے ازسرنو گیس پالیسی پر قانون سازی کرکے صوبے کی شکایات کا ازالہ کرے وزیر توانائی نے کہا کہ آرٹیکل 158کی شقوں کو متعدد بار وفاق کے سامنے اٹھایا گیا ہے مگر وفاقی ادارے آئین پر عملدرآمد کرنے سے قاصر ہیں مراسلے کے متن کے مطابق وزیر توانائی نے وفاقی ریگولیٹری اتھارٹی کے اداروں اوگرا،پی ایس او،ایم پی سی ایل،پی پی ایل،ایس ایس جی سی میں سندھ کے نمائندوں کی شمولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹری اداروں میں صوبا ئی نمائندگی سے صوبوں کی شکایات کا ازالہ اور احساس محرومی کا خاتمہ ہوجاے گاامتیاز شیخ نے کہاکہ ملک میں گیس کی پیداوار میں سندھ کا حصہ 62.30فیصد ہے جبکہ تیل 35.89اور بجلی 20.52فیصد ہے جبکہ بجلی کی پیداواری صلاحیتوں میں تھرکول پروجیکٹ اور ونڈ،سولر پروجیکٹ کے زریعے مسلسل اضافہ ہورہا ہے قوی امید ہے کہ یہ صلاحیت چند سالوں میں بڑہ کر ایک لاکھ میگاواٹ تک پہنچ جائے گی یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ سندھ توانائی مسال کا حب ہے یہاں یہ بتانا بے جا نہ ہوگا کہ سندھ میں عوام کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ک سالوں سے صوبہ لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا شکار ہے گیس کی بندش کی وجہ صنعتیں بند ہورہی ہیں جس سے ناصرف بیروزگاری میں اضافہ اور قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ سندھ میں روزآنہ کی بنیاد پر گیس کی پیداوار 2,111ایم ایم سی ایف ڈی ضرورت 1600سے 1700ایم ایم سی ایف ڈی ہے اور ہمیں صرف 700سے 800ایم ایم سی ایف ڈی فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کے چولہے بند اور صنعتوں کو تالے لگ رہے ہیں اور عوام میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے مندرجہ بالا حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت سے مشاورت کے ساتھ صوبے کے لیے مذید گیس مختص کرنے کی ازسرنو پالیسی بنانے کی فوری کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ گیس کے شعبے میں صوبے کی حقیقی ضروریات کو پورا کیا جاسکے امتیاز شیخ نے مذید کہا کہ ریگولیٹری اداروں میں صوبائی نمائندوں کی شمولیت ملک کے وسیع تر مفاد میں تیل اور گیس کی پیداواری ترقی میں سودمند ثابت ہوگی امتیاز شیخ نے کہا کہ مخلوط حکومت کا حصہ ہونے کے ناطے صوبائی حکومت پرامید ہے کہ ہمارے حقیقی مطالبات کو مدنظر رکھا جائے گا اور اس کے سدباب کے خاتمے کے لیے فوری کاروائی کی جائے گی۔
وفاق بجلی و گیس معاملات میں سندھ سے زیادتیوں کا ازالہ کرے : امتیاز شیخ
Nov 27, 2022