کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ میں پولیو ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم 28 نومبر سے شروع ہوگی۔وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے انسداد پولیو مہم کے لیے ذیلی قومی حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، یہ مہم 28 نومبر سے 4 دسمبر 2022 تک چلائی جائے گی۔یہ اجلاس ای او سی کراچی میں منعقد ہوا اور اس میں پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سراج سومرو، ای او سی کوآرڈینیٹر فیاض عباسی، ای پی آئی سندھ کے اراکین اور ہر ضلع کے ڈی سیز اور ڈی ایچ اوز نے آن لائن لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،رواں سال کے پی کے میں پولیو کے 20 پولیو کیسز کی نشاندہی کی گئی جبکہ دیگر صوبوں سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اگرچہ سندھ میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن ہمیں ماحولیاتی نمونے ملے ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ ویکسی نیٹرز اور سپروائزرز کی کم کارکردگی کا کوئی مارجن نہیں ہونا چاہیے۔سندھ میں وائلڈ پولیو کے تازہ ترین کیس کی نشاندہی 14 جولائی 2020 کو ہوئی تھی لیکن ملک میں وائلڈ پولیو کے تازہ ترین کیس کی شناخت کے پی میں 15 ستمبر 2022 کو ہوئی تھی، ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ (TAG) نے نئے رسک کیٹیگریزیشن کے تحت پولیو کیسز کی حد بندی کی تجویز دی ہے جس میں مقامی رکاوٹین سمیت تعین کیا جائے گا کہ کہا اور کیسے کیسز پھیل رہے ہیں،علاقے میں کہاں پولیو کی ہسٹری موجود ہے جس کے تحت تمام افراد کو معمول کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں.ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پولیو سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے کام کی تعریف کی اور ٹیموں کی جانب سے کیے جانے والے سخت پروٹوکول کو سراہا تاکہ چھوٹ جانے والے بچوں کی تعداد میں مسلسل کمی کو یقینی بنایا جاسکے، نومبر 2022 میں ہونے والے ذیلی قومی حفاظتی ٹیکوں کے دنوں کے لیے خصوصی تحفظات ہیں۔