کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ میں میرٹ پر بھرتیوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، 2 امیدواروں کے جواننگ انٹرویو کے دوران جعلی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی بی اے ٹیسٹ پاس 2 امیدواروں کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق ہو گی، بیرون ملک رہتے ہوئے امیدواروں کی بھرتی ہو گئی تھی۔پی ایس ٹی کے دو امیدواروں عبدالوحید ملک اور نادر علی رند کی بھرتی کے مرحلے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ٹی امیدوار عبدالوحید ملک نے اپنے بھائی کی مشابہت کا فائدہ اٹھایا۔بیرون ملک مقیم شخص کے ہم شکل جڑواں بھائی نے آئی بی اے ٹیسٹ دے کر پاس کیا۔ دادو سے تعلق رکھنے والے عبدالوحید ملک کی جوائننگ مرحلے کے دوران ہی دھوکا دہی کی نشان دہی ہونے پر جوائننگ روک دی گئی۔محکمہ تعلیم نے عبدالوحید کے علاوہ نادر علی کا اپائنٹمنٹ آرڈر بھی کینسل کر دیا ہے، پاسپورٹ امیگریشن اسٹیمپ کے مطابق نادر علی 29 جنوری 2022 کو پاکستان پہنچے تھے۔
محکمہ تعلیم دعوے دھرے