ملتان (سماجی رپورٹر) حضرت شاہ ر±کنِ عالم کا 709 واں 3 روزہ سالانہ ع±رس 30 نومبر سے درگاہ عالیہ قاسم باغ ملتان میں ش±روع ہو رہا ہے جو 2 دسمبر تک جاری رہے گا تقریبات کا افتتاح 30 نومبر ساڑھے دس بجے دن سجادہ نشین درگاہ عالیہ مخدوم شاہ محمود ح±سین ق±ریشی تقریب غ±سل اور چادر پوشی سے کریں گے اس کے فوراً بعد پاکستان زکریا اکیڈمی اور محکمہ اوقات کے زیرِ اہتمام دربار کے احاطے میں قومی کانفرنس مخدوم شاہ محمود ح±سین قریشی کی زیرِ صدارت منعقد ہو گی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، خواجہ معین الدین کوریجہ، پیر خالد سلطان قادری، مفتی غ±لام مصطفیٰ رضوی اور علامہ محمد فاروق خان سعیدی خطاب کریں گے ع±رس کے دوسرے روز یکم دسمبر ج±معرات کو قومی کانفرنس کی دوسری نشت میں خواجہ غلام ق±طب الدین فریدی مہمانِ خصوصی ہونگے اور 2 دسمبر کو اختتامی تقریبات م±نعقد ہوں گی جماعتِ اہلِ س±نت پاکستان کے سربراہ علامہ مظہر سعید کاظمی علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی ڈاکٹر سید فرحت حسین ب±خاری اور دیگر علماءخطاب کریں گے سہ روزہ تقریبات میں پاکستان زکریا اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے بھی ع±رس کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔
عرس
حضرت شاہ ر±کنِ عالمؒ کے ع±رس کی 3روزہ تقریبات 30نومبر سے شروع ہونگی
Nov 27, 2022