پاکستان ہاکی ٹیم جنوبی افریقہ پہنچ  گئی ‘میزبان ٹیم سے مقابلہ کل ہوگا 

Nov 27, 2022


کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کیلئے کپتان عمر بھٹہ کی قیادت میں کراچی سے جنوبی افریقہ پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیم کل28نومبر کو ایف آئی ایچ نیشن کپ میں اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ہاکی دستہ میں منیجر سعید خان،ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،کوچ ایاز محمود کپتان عمر بھٹہ، اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ، عقیل احمد، ارباز احمد، اسامہ بشیر، احتشام اسلم، مرتضیٰ یعقوب، محمد سفیان خان، محمد عمران، ارشد لیاقت، حنان شاہد، ، افراز، رومان خان، رانا عبدالوحید، جنید منظور اور محمد شاہزیب خان شامل ہیں۔

مزیدخبریں