مرادراس کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں مراد راس کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ یکم دسمبر کوسماعت کرے گا۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ انٹرا کورٹ اپیل میں فیڈریشن، ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے میاں عامر اقبال کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بنچ کا 24 اگست کو پٹیشن خارج کرنے کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں تھا۔ موجودہ حکمران ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی مخالفین کو ہراساں کر رہی ہے۔ استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ طلبی کا نوٹس اور انکوائری کو کالعدم قرار دے۔ عدالت ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کو تادیبی کارروائی سے روکے، عدالت حتمی فیصلے تک طلبی کے نوٹس پر حکم امتناعی جاری کرے۔
مرادراس‘ اپیل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...