سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ‘ سہولیات کی ضرورت : ماہم طارق

Nov 27, 2022


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سائیکلنگ خواتین کوچ ماہم طارق نے کہا ہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل کی کمی ہے۔پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں بے پناہ میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔  ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کیلئے تعلیمی ادارے اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں