آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل: وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سماعت 10 دسمبر تک ملتوی


لاہور (سپیشل رپورٹر) احتساب عدالت کے ساجد علی اعوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز نیب گواہان پیش نہیں ہوئے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے استدعا کی ہے کہ دو گواہان بیمار ہیں مہلت دی جائے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں 10 دسمبر کو مزید گواہان کو طلب کر لیا ہے۔ نیب نے مزید تین گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی ہے۔
آشیانہ سکینڈل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...