کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک سمیت دیگر 5 بڑے بنکوں نے ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ سٹیٹ بنک نے بھینس کالونی کراچی میں ایک بنک کے تعاون سے ڈیری فارمرز کے لئے ڈیری اور کیٹل فارمنگ سے متعلق آگاہی سیشن کا اہتمام کیا۔ ڈیری فارمرز کی قیادت صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر گجر نے کی۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے ڈیری فارمرز کو اس شعبے کی ترقی کے لئے مرکزی بنک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس ضمن میں دستیاب قرضوں کی سکیموں سے متعلق آگاہ کیا۔ ڈیری فارمرز کو یہ بھی بتایا گیا کہ سٹیٹ بنک سمیت دیگر پانچ پارٹنرز بینک ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرینگے۔
ڈیری فارمرز،قرضے