میٹرکس فارما کا فولاد کی کمی کے عالمی دن پر اقدامات

Nov 27, 2022


کراچی(نوائے وقت رپورٹ)میٹرکس فارما نے " فولاد کی کمی کے عالمی دن" کے موقع پر پاکستان میں فولاد کی کمی کے بارے میں پیروی اور آگاہی کے حوالے سے دوسروں پر سبقت حاصل کر لی۔اس کی کوششوں کا مقصد انسانی جسم میں فولاد کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دینا ہے اور یہ بتانا ہے کہ اگر فولاد کی سطح کو مناسب طریقے سے برقرار نہ رکھا جائے تو صحت کے کیا مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔آج کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ آئرن ڈیفی شینسی ڈے2022 خطرے کی زد میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ فولاد کی کمی کو سنجیدہ معاملہ سمجھنے کے لیے اپنے جسم کی پکار کو سنیں اور اپنے فزیشن سے تشخیص اور طبی مدد حاصل کرتے ہوئے صحت پر دھیان دیں۔میٹرکس فارما کی پراڈکٹ مینجر ڈاکٹر عطیہ طارق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انیمیا پاکستان سمیت پوری دنیا میں صحت کا ایک بڑا مسئلہ ہے جو41.7% ایسیخواتین کو جو ماں بننے کی عمر میں ہیں اور53.1% بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ایک صحت مند قوم اور اپنی مائوں،بہنوں،بیویوں اور آس پاس کے لوگوں کی بہتر طرز زندگی کے لیے انیمیا فری پاکستان ہمارا مشن ہے ۔انھوں نے کہا" ہم ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ہم اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے انیمیا کے بارے میں شعور بیدار کرتے ہیں،یہ صحت عامہ کا ایک ایسا تشویش ناک مسئلہ ہے جو بہت زیادہ پھیل چکا ہے مگر پھر بھی اس پر مناسب توجہ نہیں دی جاتی" ۔انھوں نے کہا کہ" پوری دنیا میں اس صورت حال کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اس پر جلد سے جلد توجہ دینا انتہائی اہم ہے۔ انیمیا فری پاکستان کی جانب پہلا قدمHB ٹیسٹ ہے اورخون میںHB کی سطح12 سے زیادہ ہونی چاہیئے۔ہم نے انیمیا فری پاکستان کی طرف پہلا قدم اٹھاتے ہوئے چار ہزار سے زیادہHB ٹیسٹ کیے ہیں۔
میٹرکس فارما

مزیدخبریں