زبیر موتی والابزنس کمیونٹی کاکھویاہوا اعتماد بحال کریں گے، محبوب اعظم


کراچی (کامرس رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرزاینڈ کاٹیج انڈسٹریزپاکستان کے جنرل سیکریٹری محبوب اعظم نے حکومت پاکستان کی جانب سے زبیر موتی والاکو بحیثیت CEٹڈاپ مقررکئے جانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے زبیر موتی والا کو مبارکباد پیش کی ہے اور توقع کااظہار کیاہے کہ زبیر موتی والاپاکستانی مصنوعات کے لئے نئی منڈیوں تک رسائی میں اہم کرداراداکریں گے ،دوسری جانب پاکستانی برآمدات پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور بزنس کمیونٹی کا کھویاہوا اعتماد بحال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے تاجروں ، کراچی چیمبرزاور BMGکے لئے یہ اعزازکی بات ہے کہ وفاقی کابینہ نے زبیر موتی والاکو نامزدکیاہے، ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ زبیر موتی والاایکسپورٹ انڈسٹری کی صلاحیتوں سے مالامال اور اس حوالے سے درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں ۔ٹڈاپ پاکستانی مصنوعات کے فروغ میں اہم کرداراداکرسکتاہے،اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ایکسپورٹ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے اور نئی منڈیوں کی تلاش کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے،اس سلسلے میں دوست ممالک میں کنٹری نمائشوں کا انعقاد کیاجائے جس طرح ایس ایم منیر نے ماضی میں ٹڈاپ کی سربراہی کرتے ہوئے بیرون ممالک بڑی تعداد میں نمائشوں کا انعقاد کیا۔
محبوب اعظم 

ای پیپر دی نیشن