پاکستان اٹلی ‘دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ


اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان اوراٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی سہ ماہی میں اٹلی کودرآمدات میں 22 فیصدکااضافہ جبکہ اٹلی سے درآمدات میں 7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو309.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو252.77 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ستمبرمیں اٹلی کو پاکستانی برآمدات کاحجم 111.03 ملین ڈالر ریکار ڈکیاگیا جواگست میں 91.84 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 92.54 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو1.086 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعداد وشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹلی سے 179.11 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 181.79 ملین ڈالرتھیں، ستمبرمیں اٹلی سے 53.62 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جواگست میں 44.08 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 43.89 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 میں اٹلی سے مجموعی طورپر770.43 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن