اسٹاک مارکیٹ میں تیزی 45فیصد حصص کی قیمت میں اضافہ ہفتہ وار رپورٹ


کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پرتیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 42700پوائنٹس سے بڑھ کر42900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 27ارب روپے سے زائد کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ45.82فیصد حصص کی قیمتو ں اضافہ دیکھنے میں آیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد گذشتہ ہفتے4دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس 254.81پوائنٹس بڑھ گئے تاہم 1دن کی مندی سے انڈیکس 48.32پوائنٹس لوز کر گیا۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے کے ایس ای100انڈیکس میں 206.49 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42730.24پوائنٹس سے بڑھ کر 42936.73 پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 27ارب93 کروڑ42لاکھ10ہزار725روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب26ا رب74 کروڑ66 لاکھ87ہزار 608روپے سے بڑھ کر68 کھرب 54ارب 68 کروڑ8لاکھ98ہزار333روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری تیزی کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 43117.28پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 42666.12پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1713کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے785کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 787میں کمی اور141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن