فیفاورلڈکپ: پولینڈ ،آسٹریلیا،فرانس اورارجنٹائن نے اپنے میچز جیت لئے

Nov 27, 2022


ملتان (سپورٹس ڈیسک)پولینڈ نے سعودی عرب ،آسٹریلیا نے تیونس، فرانس نے ڈنمارک، ارجنٹائن نے میکسکوکو شکست دیدی تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ میں سعودی عرب اپنے دوسرے میچ میں پولینڈ کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔قطر میں جاری ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی۔ پولینڈ کے پیوٹر زیلنسکی نے 39 ویں اور روبرٹ نے82 ویں منٹ میں گول اسکورکیا۔ادھر مچل ڈک کے فیصلہ کن گول کی بدولت آسٹریلیا نے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے میچ میں تیونس کو شکست دیکر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔الجنوب فٹ بال اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے اسٹیج گروپ میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کے23 ویں منٹ میں آسٹریلیا کی بہترین موو کے نتیجے میں مچل نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کیا۔ساتھی کھلاڑی نے ڈی کے باہر سے ہٹ لگائی جسے مچل نے جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوا دی۔40 ویں منٹ میں تیونس کے کھلاڑیوں نے جوابی وار کیااور تیونس کے کھلاڑی کی ہٹ جو براہ راست گول میں جارہی تھی آسٹریلوی دفاعی کھلاڑی نے خوبصورتی سے کلیئر کی۔تھوڑی دیر بعد ہی تیونس نے آسٹریلوی گول پر حملہ کیا لیکن اس کے کھلاڑی کی ہٹ گول پوسٹ کے برابر سے ہوتی ہوئی باہر چلی گئی۔ وقفے پر اسکور ایک صفر تھا۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے دو حملے کیے لیکن گول نہ کرسکے۔ گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ڈنمارک کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی اس ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ دفاعی چیمپئن نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی۔ فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے۔ ارجنٹائن نے میکسکو کو شکست دیدی۔ میچ کے 64 ویں منٹ میں میسی نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ جو آخری وقت تک برقرار رہی۔
فیفاورلڈکپ

مزیدخبریں