لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی میں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جبکہ دیگر پارٹیاں خاندانوں کے قبضے میں ہیں۔ جماعت اسلامی نے معاشرے میں اپنے اثرات مرتب کیے ہیں۔ جماعت اسلامی نے پون صدی میں جتنے بھی فتنے پیش آئے ، ان کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کے خلاف ہونے والی سازشوں سے قوم کو بر وقت آگاہ بھی کیا ہے۔
جماعت اسلامی میں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں، جاوید قصوری
Nov 27, 2022